کابل میں کار بم دھماکہ
افغان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکہ قصابہ کے علاقے میں صبح سات بجکر 25 منٹ پر ہوا جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار دھماکے میں استعمال ہونے والی کار کا معائنہ کر رہے ہیں۔
دھماکے کے بعد دھویں کے بادل چھا گئے جو فضا میں دور دور تک دکھائی دیے۔
افغان میڈیا کے مطابق جس علاقے میں دھماکہ ہوا وہاں محکمہ انسداد منشیات کے دفتر کے علاوہ متعدد غیر ملکی این جی اوز (غیر سرکاری تنظیموں) کے دفاتر موجود ہیں۔
یاد رہے کہ دارالحکومت کابل میں دھماکہ ایسے وقت ہوا ہے جب افغان حکومت نے طالبان کے قبضے میں موجود امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز کے بدلے دو طالبان کمانڈروں اور حقانی نیٹ ورک کے اہم رہنما جلال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی کو رہا کیا ہے۔ تاہم کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔