جاپان کا شمار دنیا کے ایسے ملکوں میں ہوتا ہے جہاں طویل العمر افراد کی ایک کثیر تعداد آباد ہے۔
جاپان کی 114 سالہ خاتون نے دنیا کی طویل العمر خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
مغربی شہر اوساکا میں کپڑے کے ایک تاجر خاندان میں 1898ء میں پیدا ہونے والی میساؤ اوکاوا یہ اعزاز حاصل کرنے پر بہت مسرور ہیں۔
وہ ان دنوں ایک نرسنگ ہوم میں مقیم ہیں اور اپنی ایک سو پندرہویں سالگرہ پانچ مارچ کو منائیں گی۔
جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اوکاوا اپنی زندگی میں کبھی بھی کسی موذی یا خطرناک بیماری کا شکار نہیں ہوئیں۔ 1919ء میں شادی کے بعد ان کے ہاں تین بچے پیدا ہوئے اور پھر چار بچوں کی دادی بننے والی اوکاوا کے اب چھ پڑپوتے بھی ہیں۔
جاپان کا شمار دنیا کے ایسے ملکوں میں ہوتا ہے جہاں طویل العمر افراد کی ایک کثیر تعداد آباد ہے۔
گزشتہ سال دسمبر میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں ایک سو سال کی عمر کے تقریباً 50 ہزار افراد موجود ہیں۔ دنیا کے طویل العمر مرد 115 سالہ جیرویمون کیمورا کا تعلق بھی اسی ملک سے ہے۔