وہیل کے شکار کی جاپانی مہم معطل

وہیل کے شکار کی جاپانی مہم معطل

جاپانی عہدے داروں نے کہاہے کہ انہوں نے وہیل کے شکار کے مخالف کارکنوں کی طرف سےہراساں کرنے کے باعث قطبی علاقے میں وہیل کے شکار کی سالانہ مہم معطل کردی ہے۔

جاپانی ماہی گیری کے ادارے کے ایک ترجمان نے بدھ کے روز بتایا کہ پچھلے ہفتے ان کے ایک بحری جہاز نشن مارو نے حفاظتی نقطہ نظر سے اپنی کارئیاں معطل کردیں تھیں اور عہدے دار صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

خبروں میں کہاگیا ہے کہ عہدے دار وہیل کےشکار پر جانے والوں کو جلد واپس آنے کا کہہ سکتے ہیں۔

آبی حیات کے تحفظ کی ایک تنظیم کے کارکنوں نے قطبی علاقے میں شکار کے لیے جانے والے چاربحری جہازوں پر مشتمل بیڑے کا پیچھا کیا اور ان کی کارروائیوں میں خلل ڈالا۔

پچھلے سال تنظیم کا ایک بحری جہاز ، شکار کے لیے جانے والے ایک جاپانی جہاز سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گیا تھا۔

پچھلے سال جاپان، جو عموماً سالانہ 850 وہیل کاشکار کرتاہے، آبی حیات کے تحفظ کی تنظیم کی خلل اندازی کے باعث تقریباً 500 وہیل پکڑ سکا تھا۔