مئی میں جاپان کے تمام، پچاس ری ایکٹروں کو بند کردیا گیا تھا اورنیوکلیئر ذرائع سے حاصل ہونے والی توانایٴ کےمخالفین ہر ہفتے وزیر آعظم کے گھر کے باہرمظاہرہ کرتے ہیں
ٹوکیو میں ہزاروں افراد نے جاپان کےپارلیمان کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا ۔ وہ جوہری توانائی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مظاہرین نے اتوار کی رات ڈائٹ کی عمارت کا گھیراؤ کیا۔ اِس پُر امن ریلی میں مظاہرین نے روشن موم بتیاں اٹھا رکھی تھیں اور وزیر اعظم یوشی ہیکو نوڈا سےمطالبہ کر رہے تھے کہ نیوکلیئر پاور کو ترک کیا جائے۔
اس ماہ کے آغاز پر دو نیوکلیئر ری ایکٹروں کو دوبارہ چلایا گیا ہے، باوجود یہ کہ گذشتہ سال فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پلانٹ میں پیچیدہ مسائل پیدا ہونے کے باعث تحفظ کے حوالے سے پریشان کُن صورت حال پیدا ہوگئی تھی۔
معمول کے جائزے کی غرض سے مئی میں جاپان کے تمام پچاس کے پچاس ری ایکٹروں کو بند کردیا گیا تھا۔
وہ افراد جو نیوکلیئر ذرائع سے حاصل ہونے والی بجلی کےحصول کے مخالف ہیں ہر ہفتے مسٹر نوڈا کے گھر کے باہرمظاہرہ کرتے ہیں۔