جاپان میں سرد موسم کے باوجود برفیلے پانی سے غسل

عموماً کے تقریب نئے سال کے ابتدائی دنوں میں منعقد ہوتی ہے۔ پانی کو یخ یا تیز ٹھنڈا کرنے کے باقاعدہ برف استعمال کی جاتی ہے۔ 


ٹھنڈے پانی میں غسل کے بعد ایک شخص برف کی سل سے لپٹا ہوا ہے۔ یہ ٹوکیو کے ٹیپوزو ابساری نام سے مشہور ایک درگاہ میں ہر سال منعقد ہوتی ہے۔ 


ٹھنڈے پانی میں غسل کرنے سے پہلے لوگ لائن خاص قسم کے کپڑے پہنتے ہیں لیکن یہ لباس یا کپڑے پورے جسم پر نہیں پہنے جاتے۔ تہانے سے پہلے اور نہانے کے دوران خصوصی دعائیں بھی کی جاتی ہیں۔ 


تقریب میں خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ ہوتی ہیں۔ تصویر میں لوگوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ برف کی سلیں بھی نمایاں ہے۔ 

برف کے ٹھنڈے پانی میں نہانا کوئی آسان بات نہیں۔ اس کے لیے بہت ہمت اور حوصلے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے باوجود یخ پانی میں نہانے والوں کی گھگھی بندھ جاتی ہے اور وہ ٹھنڈ سے کاپنے لگتے ہیں۔ 


غسل کی تقریب میں شریک مردوں کے چہروں پر آنے والے تاثرات سے دور ہی پتہ لگ جاتا ہے کہ وہ کس کیفیت سے دوچار ہوں گے۔ اسے میں بڑی عمر کے لوگوں کے ساتھ ساتھ جوانوں کے بھی ہاتھ پیر جام ہوجاتے ہیں جب کہ جسم کے اندر دوڑنے والے خود کی کیفیت کا انداز آپ خود لگا سکتے ہیں۔ 

اجتماعی غسل میں شریک مرد اور خواتین عبادت کے دوران آسمان کی جانب دیکھ کر زور زور سے کچھ کلمات اداکرہی ہیں جب کہ عبادت کے دوران بڑے پیمانے پر دعائیں بھی کی جاتی ہیں۔ 


غسل سے پہلے اور بعد میں جسم کو حرارت پہنچانے کی غرض سے ہلکی پھلکی ایکسرسائز بھی کی جاتی ہے تاہم ٹھنڈنے پانی کے نقصان سے کسی حد تک بچا جاسکے۔