اسرائیل میں درجنوں مظاہرین گرفتار

(فائل فوٹو)

اسرائیل پولیس نے تل ابیب میں سماجی اصلاحات اور مناسب قیمتوں پر رہائش کی سہولتوں کا مطالبہ کرنے والے 85 مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد ہفتہ کی رات بینکوں میں توڑ پھوڑ اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے علاوہ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں بھی ملوث ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس وقت اضطراب کا شکار ہوئے جب اُن کی رہنما نے بتایا کہ ایک اور احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے اُنھیں گرفتار کرنے کی کوششوں میں وہ زخمی ہو گئی تھیں۔

گزشتہ برس بھی ہزاروں مظاہرین نے اقتصادی و سماجی اصلاحات کے حق میں ملک گیر احتجاج کیا تھا۔

اسرائیل میں بعض اصلاحات پر عمل درآمد کیا گیا ہے لیکن کئی لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ناکافی ہیں۔