اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ مفاہمت کے موقع کو ضائع کردینے سے حالات شدید یاسیت کی طرف چلے جائیں گے۔
اسرائیل کے صدر شمون پریز نے کہا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ فلسطینی اور اسرائیلی اپنے اختلافات ختم کرے امن قائم کرسکتے ہیں۔
یہ بات انھوں نے اتوار کو اردن میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر کہی۔
مسٹر پریز کا کہنا تھا کہ مفاہمت کے موقع کو ضائع کردینے سے حالات شدید یاسیت کی طرف چلے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقصد کے حصول کے لیے بہت زیادہ وقت درکار نہیں ہونا چاہیے۔
امریکی وزیرخارجہ جان کیری بھی حال ہی میں یہ کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل اور فلسطین کو امن بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لیے ’’مشکل فیصلے‘‘ کرنے کی ضرورت ہے۔
مسٹر کیری بھی اتوار کو اردن پہنچ رہے ہیں اور یہ تین ماہ میں مشرق وسطیٰ کا ان کا چوتھا دورہ ہے۔
گزشتہ ہفتے اسرائیلی اور فلسطینی عہدیداروں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں امریکی وزیرخارجہ نے فریقین پر زور دیا تھا کہ وہ پیشگی شرائط کو ایک طرف رکھتے ہوئے امن مذاکرات دوبارہ شروع کریں۔