جوں ہی اُن کا قافلہ روانہ ہوا، عراقی افواج اور شہر میں داعش کے باقی ماندہ شدت پسندوں کے مابین پھر سے لڑائی شروع ہوگئی۔ لڑائی کا ہدف وہ گنجان آباد علاقے ہیں، جہاں اتحاد کی فضائی کارروائی سے عراقی حکومت کے کنٹرول والی عمارات لرز کر رہ گئیں
واشنگٹن —
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل میں داعش کے خلاف فتح کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
اُنھوں نے یہ اعلان پیر کے روز سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کیا۔
وزیر اعظم نے اتوار کے روز لڑائی کے شکار اس شہر کا دورہ کیا، جہاں اُنھوں نے اسے ’’موصل کا آزاد شہر‘‘ قرار دیا۔ اُن کے دورے کے دوران پُرجوش مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا، جو ہاتھوں میں موبائل فون کیمرے تھامے ہوئے تھے۔
جوں ہی اُن کا قافلہ روانہ ہوا، عراقی افواج اور شہر میں داعش کے باقی ماندہ شدت پسندوں کے مابین پھر سے لڑائی شروع ہوگئی۔ لڑائی کا ہدف وہ گنجان آباد علاقے ہیں، جہاں اتحاد کی فضائی کارروائی سے عراقی حکومت کے کنٹرول والی عمارات لرز کر رہ گئیں۔