عراق: بم دھماکوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک

کرکوک

اِن میں سے مہلک ترین حملہ کرکوک کے شمالی شہرمیں ہوا جہاں دو کار بم دھماکےاور ایک سڑک کنارے بم حملہ ہوا جس کا ہدف شہر کے پولیس سربراہ کے قافلہ تھا جس واقعے میں نو افراد ہلاک ہوئے
عراقی حکام اور اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ بغداد اور دیگر شہروں میں بم دھماکوں کے ایک سلسلے میں کم از کم 20افراد ہلاک اور 65زخمی ہوئے ہیں۔

اِن میں سے مہلک ترین حملہ کرکوک کے شمالی شہرمیں ہوا جہاں دو کار بم دھماکےاور ایک سڑک کنارے بم حملہ ہوا، جس کا ہدف شہر کے پولیس سربراہ کے قافلہ تھا جس واقعے میں نو افراد ہلاک ہوئے۔

بغداد میں ہونے والے کار بم دھماکوں سے متعدد شیعہ مضافات گونج اٹھے، جِن کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔

اِس سے قبل عراقی دارالحکومت سے 50کلومیٹر شمال میں واقع ترمیہ کےمقام پر موٹر سائیکل پر سوار ایک خودکش بم حملہ آور نے پولیس کی ایک چوکی کو دھماکے سے اُڑا دیا، جس واقع میں دو پولیس اہل کار ہلاک اور چار افراد زخمی ہوئے، جب کہ موصل کے شمالی شہر میں روڈ کنارے نصب بم حملے کے ایک اور واقع میں ایک پولیس والا ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے۔

سنہ 2006 اور 2007کے مقابلے میں عراق میں ہونے والے تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے، لیکن یہ حملے روز کا معمول بنے ہوئے ہیں، جِن کے باعث اس سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 200سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔