عراق: شیعہ زائرین پر بم حملے میں 53 ہلاک

عراق: شیعہ زائرین پر بم حملے میں 53 ہلاک

پولیس اور محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ بظاہر خودکش بم حملہ معلوم ہوتا ہے اور اس میں لگ بھگ 100 افراد زخمی بھی ہوئے

عراق کے جنوب میں ہفتہ کو ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم ازکم 53 افراد ہلاک ہوگئے۔ بصرہ شہر کے نزدیک شیعہ زائرین کا ایک گروپ اس بم حملے کا نشانہ بنا۔

پولیس اور محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ بظاہر خودکش بم حملہ معلوم ہوتا ہے اور اس میں لگ بھگ 100 افراد زخمی بھی ہوئے۔

شیعہ برادری پر ان کی مذہبی تقریبات کے دوران ہونے دہشت گردی کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔ گزشتہ سال عراق سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد ملک میں شیعہ اور سنی فرقوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔