موصل: اہم راستے پر عراقی فورسز کا کنٹرول

تقریباً ڈھائی سال قبل ’داعش‘ نے عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل کا قبضہ حاصل کر لیا تھا۔

عراقی فوج کی زیر قیادت فورسز نے کہا ہے کہ اُنھوں نے موصل شہر کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شامی شہر رقہ سے جنگجوؤں کو یہاں تک رسد پہنچانے کا مرکزی راستہ کاٹ دیا ہے۔

عہدیداروں کے مطابق موصل سے شام کی جانب جانے والے راستے کا کنٹرول فورسز نے حاصل کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس اہم راستہ کا کنٹرول اسی روز حاصل کیا گیا ہے جس دن امریکہ کی زیر قیادت اتحاد کی طرف سے دریائے ترگس پر پل کو نشانہ بنایا گیا۔

اکتوبر کے وسط سے موصل شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے سرکاری فورسز کا آپریشن جاری ہے اور اُنھیں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف خاصی کامیابی بھی ملی۔

تقریباً ڈھائی سال قبل ’داعش‘ نے عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل کا قبضہ حاصل کر لیا تھا۔

اقوام متحدہ کے مطابق موصل سے اب تک 68 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جن میں سے 8300 افراد صرف گزشتہ چار روز میں اس شہر سے نکلے۔