عراق: کار بم دھماکوں میں کم ازکم 19 ہلاک

فائل فوٹو

کرکوک شہر میں ہونے والا کار بم دھماکا کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کےدفاتر کے باہر ہوا۔
عراق کے شمال میں بدھ کو ہونے والے کار بم دھماکوں میں کم ازکم 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق کرکوک شہر میں پہلا کار بم دھماکا کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے دفاتر کے باہر ہوا جب کہ کچھ دیر بعد ایک دوسرا دھماکا اس مقام سے کچھ فاصلے پر ہوا۔

کاروں میں رکھے گئے بارودی مواد کے ان دھماکوں میں کم ازکم 15 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایک بم دھماکا خرماتو کے علاقے میں ہوا جس میں چار افراد مارے گئے۔

فوری طور پر کسی نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یہ واقعات ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب عراق میں فرقہ وارانہ اور نسلی کشیدگی سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے۔

دریں اثناء بدھ کو ایک اہم سنی قانون ساز عفان سعدون العساوی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ وہ ایک روز قبل مغربی عراقی صوبے انبار میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے۔