امریکی ڈرون کی نقل تیار کرنے میں کامیاب: ایران کا دعویٰ

فائل

ایرانی حکام نے پیر کے روز کہا کہ یہ ’آر کیو 170 سنٹینل‘ کے ڈزائن پر تیار کیا گیا ہے، جس امریکی ڈرون پر ایران نے 2011ء میں اُس وقت قبضہ کیا جب وہ افغانستان سے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہو کر گِر گیا تھا

ایران نے کہا ہے کہ اُس نے ایک امریکی ڈرون کی نقل تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ایرانی حکام نے پیر کے روز کہا کہ یہ ’آر کیو 170 سنٹینل‘ کے ڈزائن پر تیار کیا گیا ہے، جس امریکی ڈرون پر ایران نے 2011ء میں اُس وقت قبضہ کیا جب وہ افغانستان سے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہو کر گِر گیا تھا۔

ایران نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اِس تجرباتی پرواز کی ایک وڈیو جاری کرے گا۔
ایرانی سرپرست اعلیٰ، آیت اللہ خامنہ اِی نے اس ڈرون کے سامنے کھڑے ہوکر اپنی تصویر کھچوائی، اور تجرباتی پرواز کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نیم سرکاری ’تسنیم نیوز ایجنسی‘ نے آیت اللہ کے حوالے سے کہا ہے کہ، ’میرے لیے، آج کا دِن انتہائی خوش گوار اور ناقابلِ فراموش ہے‘۔

ایران نے کہا ہے کہ اُس نے متعدد امریکی ڈرون پکڑے ہیں اور اِن دِنوں بوئنگ کے ’اسکین ایگل‘ ڈیزائن کی نقل تیار کرنے پر کام ہو رہا ہے۔

ایران نے امریکہ پر اپنے نیوکلیئر پروگرام کی جاسوسی کے لیے ڈرونز استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

امریکہ نے کہا ہے کہ سنٹینل ڈرون کے گرنے کا واقعہ تکنیکی خرابی کے باعث ہوا تھا۔