’آئی پیڈ‘ ایپل کمپنی کا ایک معروف ٹیبلٹ کمپیوٹر ہے۔ جو پہلی مرتبہ 2010 میں متعارف کرایا گیا تھا۔
واشنگٹن —
’ایپل‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مارکیٹ میں ’آئی پیڈ‘ کا ایسا نیا ورژن متعارف کرائے گا جس کی سٹوریج ایک سو اٹھائیس گیگا بائیٹس ہوگی۔ ’آئی پیڈ‘ کمپیوٹر میں معلومات ذخیرہ کرنے کی حد اس سے پہلے چونسٹھ گیگا بائیٹس تھی۔
’آئی پیڈ‘ ایپل کمپنی کا ایک معروف پورٹیبل کمپیوٹر ہے۔ جو پہلی مرتبہ 2010 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک ایپل ’آئی پیڈ‘ کی پانچ مختلف اقسام متعارف کرا چکا ہے۔
ایپل اب تک ایک سو بیس ملین سے زائد آئی پیڈز فروخت کر چکا ہے۔ ایپل کے اس نئے اعلان کے مطابق نئے آئی پیڈ کی فروخت فروری کے مہینے سے شروع کی جائے گی۔ اور یہ سفید اور کالے رنگ میں دستیاب ہوں گا۔
ایپل کے مطابق اس آئی پیڈ کی قیمت آٹھ سو ڈالر ہوگی۔