انڈونشیا کا مشتبہ دہشت گردپاکستان میں گرفتار

فائل فوٹو

پاتک القاعدہ سے منسلک مسلح گروپ جمیعہ الاسلامیہ کا رُکن ہے اور اُسی گروہ کا فیلڈ کمانڈر تھا جب بم دھماکے میں 202افراد ہلاک ہوئے جِن میں سے زیادہ تر آسٹریلیا کے شہری تھے

انٹیلی جنس عہدے داروں کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کا بدنام مشتبہ دہشت گرد عمرپاتک کو اِس ماہ کے آغاز میں پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہ 2002ء میں بالی میں ہونے والے نائٹ کلب دھماکہ کیس میں ملوث بتایا جاتا ہے۔

مشتبہ طور پرپاتک القاعدہ سے منسلک مسلح گروپ جمیعہ الاسلامیہ کا رُکن ہے، اور اُسی گروہ کا فیلڈ کمانڈر تھا جب بم دھماکے میں 202افراد ہلاک ہوئے جِن میں سے زیادہ تر آسٹریلیا کے شہری تھے۔

2006ء میں امریکہ نے عمر پاتک اور اُن کے ساتھی دل متین کے بارے میں اطلاع دینے والے شخص کے لیے 11ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا۔