دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی دنیشن کارتک رہے جنہیں ساڑھے بارہ کروڑ روپے میں دہلی ڈیر ڈیولز نے حاصل کیا۔
بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈشن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی بدھ کو ہوئی جس میں آل راؤنڈر یووراج سنگھ سب سے زیادہ بولی حاصل کرنے والے کھلاڑی رہے۔
ان کی خدمات 14 کروڑ روپے کے عوض رائل چیلنجرز بنگلور نے حاصل کیں۔
دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی دنیشن کارتک رہے جنہیں ساڑھے بارہ کروڑ روپے میں دہلی ڈیر ڈیولز نے حاصل کیا۔
دہلی ڈیر ڈیولز نے ہی برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن کی خدمات نو کروڑ روپے میں حاصل کیں۔
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے ان مقابلوں میں 11 ملکوں کے کل 511 کھلاڑیوں کے لیے بولی لگائی جا رہی ہے۔
دیگر بڑی بولیوں میں آسٹریلیا کے مچل جانسن کو ساڑھے چھ کروڑ روپے میں کنگز الیون پنجاب، ژاک کیلس کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے میں کولکتہ نائٹ رائڈرز، ڈیوڈ وارنر کو سن رائز حیدرآباد نے ساڑھے پانچ کروڑ روپے میں خریدا۔
انڈین پریمئر لیگ شروع ہی سے مختلف معاملات کی وجہ سے تنازعات کا شکار رہی ہے اور گزشتہ سال سے اس میں شامل مختلف ٹیموں اور کھلاڑیوں پر اسپاٹ فکسنگ اور سٹے بازی جیسے الزامات بھی لگائے جارہے ہیں۔