پاکستان اور بھارت آپسی تجارتی حجم میں اضافے کے لئے واہگہ کے دونوں جانب کسٹمز اسٹیشنز تعمیر کررہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے تعمیر مکمل ہو گئی ہے جبکہ بھارت کی جانب سے اس پر کام جاری ہے۔
واشنگٹن —
’بھارت اور پاکستان گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ بہت تیزی سے تجارتی طور پر ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں۔ گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت پچاس کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے لیکن تجارتی حجم اب بھی بہت کم ہے۔ واہگہ پر کسٹمز اسٹیشن کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے اور یہ جلد کام شروع کردے گاجس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی فاصلے مزید کم ہو جائیں گے‘۔
اِن خیالات کا اظہار کیا ہے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی راگھون نے۔ راگھون ’پاکستان ریڈی میڈ مینو فیکچرز اینڈ ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن‘ اور ’میڈ ان پاکستان ایکسپو 2014‘ کے منتظمین کی جانب سے منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔
بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے رابطے عوام کے لئے خوش آئند ہیں۔ واہگہ پر تعمیر ہونے والا کسٹمز اسٹیشن جلد کھل جائے گا۔ یہاں سے تجارتی اشیاء کی بڑے پیمانے پر نقل و حمل بھی بہت جلد شروع ہو جائے گی۔ اس کسٹمز اسٹیشن کا مقصد ہی پاک بھارت تجارتی رابطوں کو فروغ دینا ہے۔
بھارتی ہائی کمشنر نے واضح کیا کہ بھارت نے سامان لے کے جانے والے پاکستانی ٹرکوں پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی اور واہگہ بارڈر سے ٹرکوں کی آمد ورفت بدستور جاری ہے۔
انہوں نے پاکستانی ایکسپورٹرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بھارتی مارکیٹ میں اپنا شیئر بڑھانا چاہتے ہیں تو انہیں اپنی چیزوں کی مارکیٹنگ زیادہ موثر اور بہتر انداز میں کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چین نے مختصر عرصے میں بھارت میں 40 بلین ڈالرز کی مارکیٹ بنا لی ہے جبکہ اس کا مارکیٹ شیئر روز بہ روز بڑھ رہا ہے۔
بھارت میں ’میڈ ان پاکستان‘ نمائش
ممبئی میں ہونے والی پاکستان ایکسپو 2014 میں شرکت کے خواہشمند تاجروں کو بھارتی ہائی کمشنر نے یقین دلایا کہ ویزے میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کر کے تاجروں کو ترجیحی بنیادوں پر ویزے دئیے جائیں گے۔
بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ بھارت نے تجارتی ویزوں کے اجراء کی شرائط نرم کی ہیں۔ پاکستانی تاجر اب ملٹی پل ویزوں کے ساتھ زیادہ شہروں کا سفر کر سکیں گے۔
اس موقع پر ’پاکستان ریڈی میڈ مینو فیکچرز اینڈ ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن‘ کے چیئرمین ارشد عزیز نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ’میڈ ان پاکستان ایکسپو‘ کے لئے 70 فیصد اسٹالز کی بکنگ ہو چکی ہے۔ ایونٹ اپریل میں ہوگا لیکن اس ایونٹ کے لئے ملنے والا ریسپانس زبردست ہے۔ اس ریسپانس کو دیکھتے ہوئے ٹیکسٹائل اور کلوتھنگ کے لئے دوسرے شعبوں کے مینوفیکچرز کو بھی شامل کرنے پر بھی غورکیا جا رہا ہے۔
ارشد عزیز نے بھارتی ہائی کمشنر سے اپیل کی کہ سافٹا قوانین کے تحت پاکستانی ملبوسات پر ٹیرف میں کمی کی جائے کیونکہ سری لنکا اور نیپال کے گارمنٹس بھارت میں ڈیوٹی اور ٹیرف فری ہیں۔ وفود نے بھارت کے ویزہ پروسیسنگ ٹائم میں کمی کو بھی سراہا۔
ارشد عزیز نے وی او اے کو مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی ہندوستان میں فروغ کے لئے ممبئی میں ’میڈ ان پاکستان نمائش‘ کا انعقاد 3 سے 7 اپریل 2014ء تک ممبئی میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان ناصرف باہمی تجارت کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا بلکہ پاکستانی ایکسپورٹرز کے لئے بھارتی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات متعارف کرانے کا بھی یہ بہترین موقع ہے۔
’میڈان پاکستان‘ نمائش میں جو اشیاء پیش کی جائیں گی ان میں ریڈی میڈ گارمنٹس، فیشن ملبوسات، ٹیکسٹائل، لون، میک اپ، سرجیکل آئٹم، اسپورٹس کا سامان، ہینڈی کرافٹ، فوڈ آئٹم اور لیڈیز ویئر وغیرہ شامل ہیں۔