جھاڑکھنڈ: ٹرین حادثے میں پانچ افراد ہلاک نو زخمی

جھاڑکھنڈ: ٹرین حادثے میں پانچ افراد ہلاک نو زخمی

جھاڑکھنڈ ریاست میں صاحب گنج سے 25کلومیٹر دور کرن پور ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ایک ٹرین حادثے میں پانچ افراد ہلاک اورایک بچے سمیت نو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ بدھ کے روز پیش آیا ،جب ڈِبروگڑھ سے دہلی آنے والی برہمپُتر میل ایک کھڑی ہوئی مال گاڑی سےٹکرا گئی۔

ریلوے پولیس کے سپر انٹنڈنٹ کے مطابق، اِس ٹکر میں مسافر ٹرین کا ایک ڈبہ پٹڑی سے اتر گیاجِس میں پانچ مسافر ہلاک ہوگئے۔

ریلوے وزیر نے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ حکام کی توجہ رلیف اور بچاؤکارروائی پر لگی ہوئے ہے۔

ریلوے اہل کاروں نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔