بھارتی وائرلیس ٹھیکہ: 14ارب ڈالر سے زائد رقم جمع

بھارتی وائرلیس ٹھیکہ: 14ارب ڈالر سے زائد رقم جمع

وُڈافون، بھارتی ایرٹیل اور رِلائنس کمیونیکیشنزنے دہلی اور ممبئی میں بہتر درجے کی خدمات میسر کرنے کی پیش کش کے ٹھیکے حاصل کرلیے ہیں

بھارتی صارفین کو ہائی سپیڈ، ہائی ٹیک موبائل فون سروس کی سہولیات دستیاب کرنے کے لیےموبائل فون کمپنیوں نے 14ارب ڈالر کی رقم خرچ کی ہے۔


حکومتِ بھارت کا کہنا ہے کہ بدھ کو34دِنوں کے ٹھیکوں کےنیلام کےآخری روز، سات اداروں نے کامیاب بولیاں دیں۔


ہندوستان کی تین نمایاں موبائل فون کمپنیوں وُڈافون، بھارتی ایرٹیل اور رِلائنس کمیونیکیشنزنے دہلی اورممبئی میں بہتر درجے کی خدمات میسر کرنے کی پیش کش کے حقوق حاصل کرلیے ہیں۔ لیکن اِن میں سےکوئی بھی کمپنی ملک بھر میں بہتر درجے کی سروس دستیاب کرنے کے حقوق حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔


چین کے بعد بھارت دنیا بھر میں موبائل فونز کی دوسری بڑی مارکیٹ ہے، اور اب تک کی سب سے بڑی منڈی ہےجہاں موبائل فون سروس کے بہتر درجے کے فون فروخت نہیں ہوتے۔


یہ نئے موبائل فون صارفین کو نہ صرف کال کرنے کی سہولت بہم پہنچاتے ہیں بلکہ ساتھ ہی تیزی سے انٹرنیٹ کو چیک کرنے، موسیقی، وِڈیو اور دوسرا مواد ڈاؤن لوڈ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔


نیلام میں حکومت کی توقعات سے دوگنی زیادہ رقم اکٹھی کی گئی، جِس سے بھارت اپنے کچھ قومی قرضہ جات کی ادائیگی میں مددمل سکتی ہے۔ لیکن اِس سے یہ سوالات بھی اُبھرتے ہیں کہ بھارت کی موبائل فون کمپنیاں کس طرح سے پیسے کما پائیں گی۔


بھارت کی موبائل مارکیٹ کی زیادہ تر افزائش ملک کے دیہی علاقوں میں ہے، جہاں بہتر درجے کی خدمات کی صلاحیتوں کی کوئی خاص ضرورت نہیں پڑتی۔ بھارت کی موبائل فون کمپنیاں نرخوں کی جنگ لڑ رہی ہیں، جس کا مقصد فیس کی ادائیگی کو کم کرکے نئے صارفین کو اپنے حلقےمیں لانا ہے، جب کہ منافع کی گنجائش کم رہ جاتی ہے۔


کمیپوٹر استعمال کرنے والوں کو ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی سہولت میسر کرنے کی غرض سے حکومتِ بھارت اقدامات کررہی ہے۔