حلف برداری کی تقریب نئی دہلی میں پارلیمنٹ میں منعقد ہوئی جہاں ملک کی عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس ایس ایچ کپاڈیہ نے مکھرجی سے حلف لیا۔
پرنب مکھرجی نے بدھ کو بھارت کے تیرہویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب نئی دہلی میں پارلیمنٹ میں منعقد ہوئی جہاں ملک کی عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس ایس ایچ کپاڈیہ نے مکھرجی سے حلف لیا۔
تقریب میں وزیراعظم من موہن سنگھ، کانگریس پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی کابینہ کے وزراء اور قانون سازوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس سے قبل پرنب مکھرجی جب پارلیمنٹ پہنچے تو بگل بجا کر ان کی آمد کا اعلان کیا گیا۔ حلف برداری کے بعد انھیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
پرنب مکھرجی 1969ء سے کانگریس پارٹی سے وابستہ ہیں اور مختلف ادوار میں وہ وزیر خارجہ، دفاع، اور خزانہ رہ چکے ہیں۔
76 سالہ نو منتخب بھارتی صدر نے اس عہدے کے انتخاب سے قبل وزارت خزانہ کے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا۔