بھارت رتن حاصل کرنے والے وہ پہلے بھارتی کھلاڑی اور سب سے کم عمر شخصیت ہیں۔
مایہ ناز بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو بھارت کا سب سے بڑا سول اعزاز ’’بھارت رتن‘‘ سے نوازا گیا ہے۔
وہ پہلے بھارتی کھلاڑی اور یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی سب سے کم عمر شخصیت ہیں۔
منگل کو نئی دہلی میں صدر پرنب مکھرجی نے ٹنڈولکر کو یہ اعزاز دیا۔
40 سالہ سچن ٹنڈولکر نے گزشتہ سال نومبر میں اپنے 24 سالہ کرکٹ کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
وہ بہت سے کارناموں کے ساتھ دنیائے کرکٹ کے ایک عظیم کھلاڑی تصور کیے جاتے ہیں۔
ٹیسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے کے اعزاز کے علاوہ سینچریوں کی سینچری بنانے والے بھی وہ پہلے کرکٹر ہیں۔