ہفتہ کے روز آندھرا پردیش میں مزید 146 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ملیں جس سے صرف اس ریاست میں گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1636 ہو گئی۔
بھارت میں شدید گرمی کی لہر سے ہلاکتوں کی تعداد 2200 سے زائد ہو گئی ہے۔
اُدھر اتوار کو ملک کے بعض جنوبی علاقوں میں بارش ہوئی تاہم عہدیداروں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی لہر مزید ایک دن تک شدید متاثرہ ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانا میں جاری رہ سکتی ہے۔
اختتام ہفتہ کے دوران ان دونوں ریاستوں میں دن کے وقت درجہ حرارت 45 سے 47 سینٹی گریڈ کے درمیان رہا۔
ہفتہ کے روز آندھرا پردیش میں مزید 146 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ملیں جس سے صرف اس ریاست میں گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1636 ہو گئی۔
ملک کے جنوبی علاقوں میں اتوار سے مون سون بارشوں کا آغاز متوقع ہے اور یہ سلسلہ شمال کے علاقوں کی جانب بڑھے گا۔ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ ستمبر کے اواخر تک جاری رہے گا۔