بتایا جاتا ہے کہ ایک سیٹ والا پی-47 تھنڈر بولٹ طیارہ دریائے ہڈسن میں جمعہ کو گرا۔
امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ نیوجرسی اور نیویارک کے درمیان واقع دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہو گیا۔
حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہوا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق فضا میں پرواز کے دوران پلٹتے ہوئے طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔
بتایا جاتا ہے کہ ایک سیٹ والا پی-47 تھنڈر بولٹ طیارہ دریائے ہڈسن میں جمعہ کو گرا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ ’اے پی‘ کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے ہواباز کی لاش نکال لی گئی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ 2009ء میں ایک مسافر جہاز نے دریائے ہڈسن میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی، اُس جہاز پر 155 مسافر سوار تھے جن کی زندگیاں معجزانہ طور پر بچا لی گئیں۔