بالی وڈ کی سات مہنگی اداکارائیں

چند بالی ووڈ بیوٹیز ایسی بھی ہیں جنہیں ہر ڈائریکٹر منہ مانگے معاوضے پر بھی کاسٹ کرنے کو تیار رہتے ہیں
بالی وڈ میں ایک سے بڑھ کر ایک باصلاحیت اور خوبصورت ایکٹریس موجود ہے اور ان میں سے چند بالی ووڈ بیوٹیز ایسی بھی ہیں جنہیں ہر ڈائریکٹر منہ مانگے معاوضے پر بھی کاسٹ کرنے کو تیار رہتے ہیں۔ میوزک ٹی وی ’ایم ٹی وی‘ نے بالی وڈ کی سب سے زیادہ مہنگی ایکٹریسز کی فہرست بنائی ہے جو کچھ اس طرح ہے:

پریانکا چوپڑہ
دیسی گرل پریانکا چوپڑہ جو بالی وڈ کی اسٹار ہیروئن ہونے کے ساتھ ساتھ اب انٹرنیشنل پوپ اسٹار بھی ہیں ان کا معاوضہ بھی ان کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اوپر کی جانب سفر کر رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، پریانکا نے فلم ’زنجیر‘ میں اپنے رول کے لئے 9کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔

کرینہ کپور
مسلسل فلاپ فلمیں دینے کے باوجود کرینہ کپور کی مارکیٹ ویلیو میں کوئی کمی نہیں آئی اور فلم نگری کے اندرونی ذرائع کہتے ہیں کہ بیبو نے فلم ’ہیروئن‘ میں کام کرنے کے لئے 8کروڑ روپے وصول کئے۔ہے ناں میگا اسٹار کا اسٹار معاوضہ۔۔

دپیکا پڈکون
پے درپے میگا ہٹس کے بعد بالی وڈکی ملکہ کہلائی جانے والی دپیکا پڈکون فی فلم 4کروڑ وصول کر رہی ہیں۔ان کی قسمت کا ستارہ عروج پر ہے اس لئے یہ ممکن ہے کہ دپیکا آنے والے وقت میں اپنا معاوضہ مزید بڑھا دیں۔

کترینہ کیف
کترینہ کیف چاہے ٹیلنڈڈ اداکارہ نہ ہوں لیکن اس بات سے ان کے معاوضے پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ کترینہ کیف ہر فلم اور انڈورسمنٹ کے لئے 4کروڑ سے بھی زیادہ لے رہی ہیں۔

ودیا بالن
’ڈرٹی پکچر‘ پر بہترین اداکارہ کے تمام ایوارڈز سمیٹنے والی ودیا بالن ایک فلم یا انڈورسمنٹ کا معاوضہ 2کروڑ سے کچھ زیادہ ہی لیتی ہیں۔

انوشکا شرما
شاہ رخ خان کے ساتھ ہٹ فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ سے اپنے فلمی کیرئیر کی کامیاب شروعات کرنے والی انوشکا شرما کا معاوضہ بھی بڑھتا گیا اور اب انوشکا ایک فلم کرنے کے 1سے 2کروڑ روپے لیتی ہیں جبکہ مختلف برانڈز کی انڈورسمنٹ اس کے علاوہ ہے۔

سوناکشی سنہا
دبنگ گرل سوناکشی سنہا بھی تیز رفتاری سے بالی وڈ میں کامیابی کی سیڑھیاں طے کر رہی ہیں۔ سوناکشی سنہا فی الحال ایک فلم کے لئے 1کروڑ معاوضہ لے رہی ہیں۔