2014ء کے پہلے برفباری کے طوفان نے سب سے زیادہ ریاست میساچوسسٹس کے شہر باسٹن کو متاثر کیا جہاں تقریباً 14 انچ برف پڑی۔ اس طوفان کو ’ہرکولیس‘ کا نام دیا گیا ہے۔
واشنگٹن —
امریکہ کی شمالی مشرقی ریاستیں جمعہ کے روز برف کے شیدید طوفان کی جسے ’ہرکولیس طوفان‘ کا نام دیا گیا ہے، لپیٹ میں رہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان ریاستوں میں درجہ ِحرارت نقطہ ِانجماد سے بہت حد تک نیچے گر گیا۔
واشنگٹن پوسٹ سمیت دیگر امریکی اخبارات کے مطابق امریکہ کی کئی ریاستوں میں برف کے طوفان کے باعث اب تک 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
2014ء کے پہلے برفباری طوفان نے سب سے زیادہ ریاست میساچوسسٹس کے شہر باسٹن کو متاثر کیا جہاں تقریباً 14 انچ برف پڑی۔ ریاست نیو انگلینڈ کے چند علاقوں میں دو فٹ سے زیادہ برف پڑی۔
موسم کی شدت کے باعث سڑکوں پر سفر کرنا ممکن نہ رہا، سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ بہت سے سکولوں اور سرکاری اداروں کو بھی بند کرنا پڑا۔
برفباری کا یہ سلسلہ واشنگٹن اور نیویارک میں بھی جاری رہا جہاں صبح کے وقت کام پر آنے والوں کو کئی انچ برف پڑنے اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ ِ موسمیات کے مطابق برفباری کا یہ سلسلہ جمعہ کے روز دوپہر کے وقت تھم جائے گا مگر یخ بستہ ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
امریکہ میں نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ریاستوں میں درجہ ِ حرارت منفی 11 سے منفی 17 تک ریکارڈ کیا گیا جو کہ چند علاقوں کا ریکارڈ درجہ ِ حرارت ہے۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں 2 انچ سے زائد برف پڑی جبکہ ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں تقریباً 3 سے 6 انچ، فیلیڈیلفیا میں تقریباً 5 انچ اور باسٹن میں 14 انچ برف ریکارڈ کی گئی۔
برفباری کی وجہ سے ہوائی سفر بری طرح متاثر ہوا۔ امریکہ بھر میں تقریباً 1,868 پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا جبکہ 1,410 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔