دو گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے کا پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شراپووا نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹس جیت لیے۔
جرمنی میں کھیلے جانے والے اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ماریا شراپووا نے سربیا کی آنا ایوانووچ کو شکست دے کر یہ ٹائٹل مسلسل تیسری بار اپنے نام کیا۔
روس سے تعلق رکھنے والی ماریا شراپووا نے 3-6, 6-4, 6-1 سے ایوانو وچ کو شکست دی۔
دو گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے کا پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شراپووا نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹس 6-4 اور 6-1 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
شراپووا نے میچ جیتنے کے بعد کہا کہ ’میں نے سال کا آغاز بہت سست روی سے کیا تاہم مجھے اور میری ٹیم کو دوبارہ ٹائٹلز جیتنے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنی پڑی اور میں بہت زیادہ خوش ہوں۔‘
یہ شراپووا کے کریئر کا 30 واں ٹائٹل ہے۔