جرمنی: ٹرکی پرندوں میں 'ایچ 5 این8' وائرس کی تصدیق

یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ایشیا کو بری طرح متاثر کرنے والا یہ 'ایچ 5 این8' وائرس یورپین رکن ملک میں اس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

جرمنی کے شمال مشرقی علاقے میں ٹرکی پرندوں میں برڈ فلو جراثیم کی تصدیق ہونے کے بعد ہزاروں ٹرکی پرندوں کو تلف کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت برائے مویشیاں (او آئی ای ) نے جرمنی کی وزرات زراعت کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 4 نومبر کو ان ٹرکی پرندوں میں 'ایچ 5 این8' وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ایشیا کو بری طرح متاثر کرنے والا یہ 'ایچ 5 این8' وائرس یورپین رکن ملک میں اس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق 1,880 پرندے ہلاک ہو چکے ہیں۔ جمعرات کی صبح کو خصوصی ٹیموں نے اس فارم پر جا کر جراثیم کش اسپرے بھی کیا۔

ورپومرن گریفسوالڈ ضلع کے حیوانات سے متعلق امور کے سربراہ ہولگر وگل نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کے لیے اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

"انہوں نے مزید کہا کہ اس میں سب سے اہم اقدام یہ ہے کہ متاثرہ پرندوں کو ہلاک کرنا ہے کیونکہ 30,000 متاثرہ پرندوں میں برڈ فلو وائرس کی موجودگی کے واضح علامات نظر آئی ہیں۔"

وگل نے کہا کہ حیوانات کے صحت کے امور سے متعلق حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ ایچ 5 این 8 وائرس کبھی بھی انسانوں میں نہیں پایا گیا۔

جنوبی کوریا میں لاکھوں فارمی پرندوں کو اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہلاک کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق اس سال کے اوائل میں چین اور جاپان میں بھی ایچ 5 این 8 وائرس کے کیسز سامنے آئے۔