جارج کلونی کی والدہ نے منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے خاندان کا خیال ہے کہ ہالی وڈ کے شاندار ہیرو کے لیے امل ایک بہترین انتخاب ہیں۔
لندن —
آسکرایواڈ یافتہ ہیرو جارج کلونی آج خیر سے 53 برس کے ہو گئے ہیں اور اس برس ان کا نام ہالی وڈ کے کنوارے ہیروز کی فہرست میں بھی شامل نہیں رہا ہے کیونکہ کلونی نے ہالی وڈ فلم انڈسڑی کی چکا چوند سے باہر ایک لبنانی حسینہ امل علم الدین کو اپنے جیون ساتھی کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔
کہتے ہیں کہ عشق اور مشک دونوں کی خوشبو چھپائی نہیں جا سکتی ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ جارج کلونی اور لبنانی نژاد برطانوی بیرسٹر امل کے ساتھ بھی ہوا۔
اگرچہ امل علم الدین ہالی وڈ کے خوبرو ہیرو جارج کلونی سے سیکڑوں میل کی دوری پر رہتی ہیں لیکن گزشتہ برس اکتوبر میں جب کلونی لندن میں امل سے پہلی بار ملے تو اسی وقت میڈیا کی عقاب نظروں نے دونوں کے بڑھتے ہوئے مراسم کی نوعیت کو جان لیا تھا۔ پھر اس کے بعد نیو یارک اور تنزانیہ کے سفاری کے مشترکہ دوروں نے ذرائع ابلاغ کی قیاس آرائیاں کو مزید ہوا دی۔
گذشتہ ہفتے 'پیپل میگزین' نے کلونی کے قریبی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا کہ گریویٹی کے ہیرو اور لبنانی حسینہ ایک دوسرے کے ساتھ منسوب ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ''جارج اور امل اس منگنی کی تشہیر نہیں چاہتے ہیں لیکن وہ اس کو چھپانے کی کوشش بھی نہیں کر رہے ہیں، بلکہ وہ اپنے چاہنے والوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ ایک ہونے جارہے ہیں''۔
شوبز ذرائع کے مطابق منگنی کے بعد اداکار کلونی اور امل کو ایک ساتھ لاس اینجلیس کے ایک ریستوراں میں دیکھا گیا۔ اس ملاقات کے دوران کلونی کے قریبی دوست اور ان کی اہیلہ ماڈل سنڈی کرافورڈ بھی شامل تھیں۔ اس موقع پر امل نے ایک انگوٹھی بھی پہن رکھی تھی جو کہ منگنی کی بتائی جاتی ہے۔
جارج کلونی کی منگنی کی خبر نے دنیا بھر کے میڈیا کو لبنانی نژاد برطانوی امل کی پروفائل کھنگالنے پر مجبور کر دیا جنھوں نے لاکھوں دلوں کی دھڑکن کہلانے والے ہیرو کے دل کو فتح کر لیا ہے۔
چھتیس سالہ امل لبنان میں پیدا ہوئیں جن کے والدین نے 1987ء میں برطانیہ ہجرت کی۔ امل نے آکسفوڑڈ یونیورسٹی اور نیویارک یونیورسٹی اسکول آف لاء سے قانون کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق اور فوجداری قوانین میں مہارت رکھتی ہیں۔ امل عربی اور فرانسسی زبان پر عبور رکھتی ہیں۔
انھیں برطانیہ کی 21 خوبرو خاتون وکیلوں میں سر فہرست سمجھا جاتا ہے۔ ان دنوں وہ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی قانونی مشیر بھی ہیں۔ جبکہ اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری کوفی عنان کی مشیر اور شام کے لیے خصوصی مندوب بھی رہی ہیں۔
' انٹرٹینمنٹ ٹو نائٹ' کے مطابق، جارج کلونی نے امل کو پرپوز کرنے سے قبل گھر پر رات کے کھانے پر مدعو کیا اور خود اپنے ہاتھوں سے ان کے لیے کھانا تیار کیا اور اس رومانٹک ڈنر کے بعد ہی انھوں امل کے سامنے منگنی کی انگوٹھی پیش کی جو برطانوی وکیل نے بہت خوشی سے قبول کر لی۔
ادھر' ای آن لائن' کا کہنا ہے کہ جارج کلونی نے امل کو جو انگوٹھی پہنائی ہے وہ سات کیرٹ ہیرے کی ہے جسے خود کلونی نے ڈیزائن کیا ہے جبکہ اس کی مالیت لاکھوں ڈالر میں بتائی جاتی ہے۔
مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ جارج کلونی کی منگنی کی خبر نے ان کی محبت میں گرفتار خواتین کا دل توڑ دیا ہے لیکن ان کے والدین اس منگنی پر بے حد خوش ہیں۔
اگرچہ جارج کلونی نے اب تک منگنی کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن میل آن لائن کا کہنا ہے کہ کلونی کے ترجمان نے استفسار کرنے پر اس خبر کی تردید بھی نہیں کی ہے۔
پیر کو کلونی کی والدہ نے اس منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امل ایک ذہین، روشن خیال اور بہترین کیریئر کی حامل وکیل ہیں۔ وہ اس منگنی پر بے حد خوش ہیں اور پورے خاندان کا خیال ہے کہ ہالی وڈ کے شاندار ہیرو کے لیے امل ایک بہترین انتخاب ہیں۔
جارج کلونی کے والد نے 'یو ایس ویکلی' کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ امل اور جارج کلونی کا جوڑا بہت شاندار ہے۔ اگرچہ امل کی دنیا الگ ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہالی وڈ کی طرز زندگی سے زیادہ مختلف نہیں ہونگی۔
شوبز ذرائع نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ جلد ہی یہ خوبصورت جوڑا شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادا رکھتا ہے۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ ستمبر کے اوائل میں شادی کی تقریب اٹلی میں منعقد کی جائے گی۔
امل علم الدین کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ برطانیہ سے شائع ہونے والے ایک عرب اخبار 'الحیات' سے منسلک ہیں اورصحافت کے میدان میں اعلی مقام رکھتی ہیں۔
جارج کلونی 1989ء میں اداکارہ ٹالیا بال سام سے شادی کی تھی جو صرف دو برس تک قائم رہی جس کے بعد کلونی کو کئی بار شوبز سے تعلق رکھنے والی حسیناں کے ساتھ منسوب کیا جاتا رہا ہے۔ لیکن کلونی اس بات پر مصر رہے کہ وہ شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔