تحصیل پشتگان میں مسلح افراد نے کوسٹ گارڈزکے کمیپ پر راکٹ فائر کئے اور بعد میں کیمپ کے قریب جاکر خود کارہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی۔
پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں کوسٹ گارڈ کیمپ پر راکٹوں کے حملے میں چھ اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
لیویز حکام کے مطابق تحصیل پشتگان میں ہفتہ کو علی الصبح مسلح افراد نے کوسٹ گارڈزکے کمیپ پر راکٹ فائر کئے اور بعد میں کیمپ کے قریب جاکر خود کارہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی۔
حکام کے بقول واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے، جب کہ کو سٹ گارڈز نے اضافی نفری طلب کر کے علاقے میں شدت پسندوں کو تلاش کرنے کی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔
بلوچستان کے ساحلی اضلاع میں کو سٹ گارڈز کوئٹہ سے کر اچی اور کر اچی سے گوادر جانے والی مرکزی شاہراوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ منشیات اور اسلحہ کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے سمندری حدود میں بھی کارروائی کرتے ہیں۔