مس یونیورس کا اعزاز وینزویلا کی حسینہ کے نام

گیبریلا اسلر

آخری مرحلے میں گیبریلا اسپین، برازیل، ایکواڈور اور فلپائن سے تعلق رکھنے والی حسیناؤں کو مات دے کر مس یونیورس قرار پائیں۔
وینزویلا کی گیبریلا اسلر نے حسینہ کائنات ’’مس یونیورس‘‘ کا مقابلہ جیت لیا ہے۔

25 سالہ گیبریلا کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا۔

وہ پیشے کے اعتبار سے وینزویلا کے ایک ٹی وی چینلر پر اناؤنسر ہیں۔

انھیں مقابلے میں شریک 86 حسیناؤں میں سے منتخب کیا گیا جب کہ آخری مرحلے میں گیبریلا اسپین، برازیل، ایکواڈور اور فلپائن سے تعلق رکھنے والی حسیناؤں کو مات دے کر مس یونیورس قرار پائیں۔

وینزریلا کے صدر نکولس مادورو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گیبریلا کو مبارکباد دی اور اس خطاب کو قوم کی ’’فتح یابی‘‘ سے تعبیر کیا۔

کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں وینزویلا سب سے زیادہ مقابلہ حسن جیت چکا ہے جن میں سات بار مس یورنیورس کا اعزاز بھی شامل ہے۔