سعودی عرب کی طرف سے خطرے کی گھنٹی

سعودی عرب کی طرف سے خطرے کی گھنٹی

فرانس کے وزیر داخلہ برائس ہورٹیفیکس نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یورپ اور خاص طور پر فرانس کوالقاعدہ کی جانب سے دہشت گردی کے ایک ممکنہ حملے کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔

فرانس کے وزیر داخلہ برائس ہورٹیفیکس نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یورپ اور خاص طور پر فرانس کوالقاعدہ کی جانب سے دہشت گردی کے ایک ممکنہ حملے کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔

فرانسیسی وزیر داخلہ نے اتوار کو ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر انٹرویوز کے دوران کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے یورپی حساس اداروں کو پچھلے چند دنوں میں یہ معلومات فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خطرہ حقیقی ہے اور ان کی حکومت کسی بھی حملے کے لیے الرٹ ہے۔

مغربی ممالک کے حساس اداروں نےدوہفتے قبل انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں القاعدہ سے منسلک عناصر یورپ کے مختلف شہروں میں دہشت گرد حملے کرنے والے ہیں۔ اس کے بعد ہی امریکہ، برطانیہ اور جاپان نے یورپ میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو یورپ میں سفر کے دوران احتیاط برتنے کو کہا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ القاعدہ اسی طرح کے حملوں کی تیاری کر رہا ہے جیسا سن 2008میں بھارت کے دارالحکومت ممبئی میں کیا گیا تھا جس میں دہشت گردوں نے 166 افراد کو ہلاک اورکئی اور کوزخمی کر دیا تھا ۔