ملک میں بے پناہ فٹ بال ٹیلنٹ موجود ہے: فیصل صالح

2012年12月16日,人們在一處臨時紀念龕憑吊小學槍擊案遇難者,一位男孩手指著蠟燭。

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کےسربراہ، مخدوم فیصل صالح حیات نےکہا ہےکہ عالمی کپ 2010ء پاکستان میں بھی اس کھیل کے لیے نوجوانوں اور نرسری کی سطح پر جوش و خروش کا سبب بن رہا ہے۔

وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل صالح حیات نے کہا کہ ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ایشیا کی سطح پر فٹ بال کے میدان میں کارکردگی پہلے سے کہیں بہتر ہوئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کو بین الاقوامی سطح پر لانے کے لیے بہترین کوچز کی ضرورت ہے ۔

اُنھوں نے بتایا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن، وسائل اور انفرااسٹرکچر میں کمی کے سبب اسکولوں کی سطح پر کھیل کے فروغ کے لیے کچھ کرنے سے قاصر ہے، لیکن کلبوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

فیصل صالح حیات نے فٹ بال بنانے کی صنعت سے وابستہ افراد پر بھی زور دیا کہ وہ بہتر معیار کے فٹ بال تیار کریں جس سے ملکی معیشت اور خاص طورپر ملکی تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملے۔