اکتوبر کے آغاز کا مطلب ہے کہ دنیا بھر میں اہم سمجھے جانے والے نوبیل انعامات کے دن آ گئےہیں۔ رواں ماہ چھ دن کے دوران چھ نوبیل انعامات دیے جائیں گے، جس سے دنیا سائنس دانوں، مصنفین، معیشت دانوں اور انسانی حقوق کے رہنماؤں کے نئے چہروں سے روشناس ہوگی۔
رواں برس کے نوبیل انعامات پیر کے روز ادویات کے انعام سے شروع ہوں گے، جس کے بعد روزانہ یہ انعامات دیے جائیں گے۔
منگل کو فزکس، بدھ کے روز کیمسٹری اور جمعرات کے روز ادب کا نوبیل انعام دیا جائے گا۔
رواں برس امن کے نوبیل انعام کا اعلان جمعے کو کیا جائے گا جب کہ10 اکتوبر کو معیشت کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو انعام دیا جائے گا۔
ان انعامات کے بارے میں پانچ حقائق جانیے۔
نوبیل انعامات کی داغ بیل ڈالنے والا کون تھا؟
ادویات، فزکس، کیمسٹری، ادب اور امن کے نوبیل انعامات الفریڈ نوبیل کی وصیت کے ذریعے شروع ہوئے۔
الفریڈ نوبیل سوئیڈن کے شہری تھے اور ایک رئیس صنعت کار ہونے کے علاوہ ڈائنامائٹ کے موجد بھی تھے۔
پہلی دفعہ یہ انعامات الفریڈ نوبیل کی وفات کے پانچ برس بعد 1901 میں دیے گئے۔
SEE ALSO: وہ خواتین سائنس دان جنہیں تاریخ نے فراموش کردیاہر انعام ایک کروڑ سوئیڈش کرونے یعنی لگ بھگ نو لاکھ امریکی ڈالر کے برابر ہوتا ہے۔
یہ انعامات الفریڈ نوبیل کی برسی کے روز یعنی 10 دسمبر کو انعامی رقم اور ایک گولڈ میڈل سمیت جیتنے والوں کو دیے جاتے ہیں۔
جیتنے والوں کے نام اور وجوہات کا کس کو علم ہوتا ہے؟
نوبیل انعام کے قواعد کے مطابق انعام کا فیصلہ کرنے والے جج 50 برس تک اس بارے میں کسی سے ذکر نہیں کر سکتے۔
انعام کے اعلان سے پہلے جج جیتنے والوں کے ناموں کا بھی کسی سے ذکر نہیں کر سکتے۔
SEE ALSO: ڈاکٹر امجد ثاقب امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد؛ 'فلسفہ یہی ہے کہ لینے والا ہاتھ دینے والا بن جائے'امیدواروں کو نامزد کون کرتا ہے؟
دنیا بھر سے ہزاروں افراد نوبیل انعام کے لیے امیدواروں کو نامزد کر سکتے ہیں۔
ان میں جامعات کے پروفیسرز، قانون ساز، سابقہ نوبیل انعام یافتہ افراد اور کمیٹی کے ارکان بھی شامل ہیں۔
نوبیل قواعد کے تحت ان نامزدگیوں کو بھی50 برس تک خفیہ رکھا جاتا ہے۔
بعض اوقات کچھ افراد کسی امیدوار کو نامزد کرنے کے بعد اس کا اعلان بھی کر دیتے ہیں۔
ناروے کا ان انعامات سے کیا تعلق ہے؟
امن کا نوبیل انعام ناروے کی جانب سے دیا جاتا ہے جب کہ باقی سب انعامات سوئیڈن کی جانب سے دیے جاتے ہیں۔ایسا الفریڈ نوبیل کی خواہش کے مطابق کیا جاتا ہے۔
SEE ALSO: روسی صحافی نے اپنا نوبیل انعام یوکرینی بچوں کے لیے نیلام کر دیااگرچہ یہ معلوم نہیں ہے کہ الفریڈ نوبیل ایسا کیوں چاہتے تھے لیکن ان کی زندگی کے دوران سوئیڈن اور ناروے ایک یونین میں شامل تھے، جو 1905 میں ختم کر دی گئی تھی۔
نوبیل انعام جیتنے کے لیے کیا کرنا پڑتا ہے؟
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق نوبیل انعام جیتنے کے لیے سب سے اہم بات صبر کرنا ہے۔
’اے پی‘ کے مطابق اکثر اوقات سائنس دانوں کو نوبیلانعام کے ججوں کی جانب سے اپنے کام کا اعتراف حاصل کرنے میں برسوں لگ جاتے ہیں۔
نوبیل انعام کے جج اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ کوئی بھی نیا سائنسی کام وقت کی آزمائش سے گزرے۔
SEE ALSO: امریکی شہریوں کو اتنے نوبیل انعام کیوں ملتے ہیں؟الفریڈ نوبیل کی وصیت تھی کہ یہ انعامات ایسے افراد کو دیے جائیں جن کے کام سے انسانیت کی عظیم خدمت کی گئی ہو۔
صرف امن کا نوبیل انعام ان افراد کو ملتا ہے جنہوں نے گزشتہ برس عظیم کارنامے انجام دیے ہوں۔