دھماکے کے مقام کی تصاویر سے زمین پر پڑے بچوں اور بڑوں کو دکھایا گیا ہے، جب کہ پھٹے کپڑوں اور خون کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں
واشنگٹن —
مشرقی چین میں ایک ’کنڈرگارٹن‘ اسکول کے باہر دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، ایسے میں جب، سرکاری ذرائع ِابلاغ کے مطابق، بچوں کو لینے کے لیے والدین اسکول پہنچ رہے تھے۔
صوبہٴ جیانگسو میں فینگ ژیان کاؤنٹی نے بتایا ہے کہ دھماکہ جمعرات کے روز چیانگ ژن کنڈر گارٹن کے دروازے کے باہر ہوا۔
دھماکے کے مقام کی تصاویر سے زمین پر پڑے بچوں اور بڑوں کو دکھایا گیا ہے، جب کہ پھٹے کپڑوں اور خون کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔
فوری طور پر یہ بات واضح نہیں ہو پائی، آیا دھماکہ حادثہ تھا یا دانستہ عمل۔