یونان کے قرضوں کا بحران: کئی یورپی بینکوں کی پریشانیوں میں اضافہ

یونان کے قرضوں کا بحران: کئی یورپی بینکوں کی پریشانیوں میں اضافہ

یونان کے قرضوں کے بحران کے سلسلے میں یورپ کے بڑے بینکوں کو بلغارین فرنچ بینک ڈیکسیا کی بندش کے خدشات لاحق ہوگئے ہیں۔

منگل کے روز ڈیکسیا کے شیئرز اس کے باوجود کہ بلغاریہ اور فرانس نے اس کی مدد جاری رکھنے کا وعدہ کررکھاہے، ایک یورو سے بھی کم ہوکر تاریخ کی اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔

اس سے قبل 2008ء کے بحران میں دونوں حکومتوں نے بلجیئم میں سب سے زیادہ قرض فراہم کرنے والے بینک کو بچانے کے لیے آٹھ ارب ڈالر کی مالی مدد دی تھی۔

بلجیئم کے وزیر مالیات ڈائیڈر رینڈرز اور فرانسیسی عہدے داروں نے کہاہے کہ وہ ایک ایسے بینک قائم کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں جو ڈیکسیا کے مشکلات کی زد میں آنے والے اثاثوں کو اپنی تحویل میں لے لے گا۔اور ممکنہ طورپر اسے اپنے قرضے ادا نہیں کرنے پڑیں گے، تاکہ یونان کے قرضوں کے بحران کو کم تر سطح پر کھا جاسکے۔

بینک کو پہلے ہی اپنی یونان کی سیکیورٹیز پر 33 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوچکاہے۔ لیکن آنے والے مہینوں میں نقصان کی مالیت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ، جس کا انحصار اس پر ہوگا کہ یونان اپنی بین الاقوامی مالی ذمہ داریاں کس حد تک پوری کرپاتا ہے۔

کئی دوسرے یورپی بینکوں کو بھی، جنہوں نے یونان کے بانڈ خریدے تھے، اس سے بھی ڑے پیمانے پر مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جتنا کہ وہ اب بتارہے ہیں۔

یورپ کے دو بڑے بینکوں بی این پی پائباس اور سوسیٹی جنرالے کو پہلے ہی یونان کےمالی بحران کے باعث ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوچکاہے۔

مالیاتی تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ اگر یونان کے قرضوں کے بحران کا کوئی حل نہ نکلا اور اس کی ذمہ داریوں کا بوجھ دوسری حکومتوں کو منتقل ہواتو ان دونوں بینکوں اور یورپ کے کئی دوسرے مالیاتی اداروں کو مزید نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔