سنہ 1981کی سپر ہٹ کلاسک فلم ’چشم بدور‘ میں جو کردار اس زمانے کے چاکلیٹی ہیرو فاروق شیخ نے کیا تھا وہی رول علی نے اس کے ری میک میں نبھایا ہے
چارمنگ اور جواں دلوں کی دھڑکن علی ظفر آج کل ’ہاٹ کیک‘ بنے ہوئے ہیں۔ بالی وڈ میں ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں دینے کے بعد علی کا ستارہ عروج پر ہے۔ وہ بالی وڈ کے چوٹی کے ڈائریکٹرز کی اولین چوائس بنتے جارہے ہیں۔
گزشتہ روز اپنی آنے والی فلم ’چشم بدور‘ کی پروموشن کے لئے علی ظفر لندن پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا بریفنگ میں اپنی شخصیت، ذہانت اور شرارت سے بھرپور برجستہ جملوں سے انٹرنیشنل میڈیا کو متاثر کیا۔ فلم کی ہیروئن تاپسی کا علی ظفر کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ بہت اچھے انسان اور عمدہ فنکار ہیں۔
پبلک ریلیشنگ فرم ’انسائیکلومیڈیا’ کے مطابق ’وایا کام 18موشن پکچرز’ اور ’ٹپ ٹاپ انٹرٹینمنٹ‘ کی جانب سے سینٹرل لندن کے علاقے میں منعقد کی جانے میڈیا بریفنگ میں علی نے فلم ’چشم بدور‘ میں اپنے رول کے بارے میں بتاتے ہوئے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ یہ فلم ان کے پرستاروں کو خوش کر دے گی۔
سنہ 1981کی سپر ہٹ کلاسک فلم ’چشم بدور‘ میں جو کردار اس زمانے کے چاکلیٹی ہیرو فاروق شیخ نے کیا تھا وہی رول علی نے اس کے ری میک میں نبھایا ہے۔
علی اس موقع پر پروقارشخصیت اور مکمل پروفیشنل کے روپ میں نظر آئے۔ بہترین انگلش اور برجستہ جملوں سے بعض موقعوں پر سوال کرنے والے صحافیوں کو ہی مشکل میں ڈال دیا۔
بین الاقوامی طور پر علی نے اپنی ایک اور پہچان بنائی ہے اور وہ ہے سماجی خدمت کی۔
سماجی بھلائی کے کاموں میں بھی آگے آگے رہنے کی وجہ سے علی دنیا میں جہاں بھی جاتے ہیں بلاشبہ پاکستان کے بہترین سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں۔
’چشم بدور‘ علی کی بالی وڈ میں چوتھی فلم ہے۔ فلم کا گانا ‘ ڈچکیاوٴں ڈوم ڈوم’ ریلیز ہو کر مقبولیت کی سڑھیاں بھی چڑھ رہا ہے اور علی کے چاہنے والوں اور ناقدین کی بھی تعریفیں سمیٹ رہا ہے۔ آثار تو یہی بتا رہے ہیں کہ ایک اور ہٹ فلم علی کے نام ہونے والی ہے۔
’چشم بدور ‘کی ہیروئن ۔۔تاپسی ۔۔لاہور آئیں گی
ایک اور اطلاع کے مطانق فلم ’چشم بدور‘ کی ہیر وئن ’تاپسی‘ 4 اپریل کو علی ظفر کی دعوت پر فلم ’چشم بددور‘ کے پریمیئر کے موقع پر لاہور پہنچ رہی ہیں۔تاپسی کا کہنا ہے کہ لاہور آنا ان کی دیرینہ خواہش ہے۔
تاپسی ہندی فلموں کا ابھرتاہوا نام ہے۔ لیکن، علاقائی زبان کی ایک درجن سے زائد فلموں میں وہ کام کرچکی ہیں۔ انہیں ماڈلنگ کا بھی شوق ہے، کمرشلز بھی کرتی رہتی ہیں۔
علی ظفر کے بارے میں تاپسی کا کہنا ہے کہ وہ مثبت سوچ رکھنے والے بہت اچھے انسان اور عمدہ فنکار ہیں۔میں تو ان کی آواز کی بھی فین ہوں۔ شوٹنگ کے بعد ہم سب یونٹ کے لوگ علی ظفر سے فرمائش کرکے گانے سنتے تھے۔ مجھے امید ہے ’چشم بددور‘ سپرہٹ ہوگی۔