اپریل کی سات تاریخ کو بھارتی الیکشن شروع ہوں گے جو مئی تک چلیں گے۔ ان دو مہینوں میں 17 فلمیں ریلیز کے لئے شیڈول کی گئیں ہیں۔
کراچی —
بھارت ان دنوں الیکشن کے بخار میں مبتلا ہے اور بالی وڈ کے بہت سے اسٹارز مختلف سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم سے یا تو براہ راست الیکشن لڑ رہے ہیں یا پھر جلسے اور جلوسوں کی رونق بڑھا رہے ہیں۔
ایسے میں بہت سے حلقے ان فلموں کے بارے میں فکرمند ہیں جو عین الیکشن کے دنوں میں ریلیز کے لئے تیار ہیں کہ الیکشن کی گہماگہمی میں ان کا کیا ہوگا؟ الیکشن کے ہنگامے میں فلمیں اچھا بزنس کر بھی پائیں گی یا نہیں؟؟
اپریل کی سات تاریخ کو بھارتی الیکشن شروع ہوں گے جو مئی تک چلیں گے۔ ان دو مہینوں میں 17 فلمیں ریلیز کے لئے شیڈول کی گئیں ہیں۔ بالی وڈ کے بڑے بڑے بینرز تو اس بارے میں زیادہ فکرمند نہیں کہ فلم چلے گی یا نہیں لیکن چھوٹے پروڈیوسرز اپنے سرمائے کی واپسی کے سلسلے میں پریشان ہیں۔
کچھ چھوٹے پروڈیوسرز تو ریلیز کی تاریخ بدلنے پر بھی غورکررہے ہیں جن میں ساجد نڈیا والا بھی شامل ہیں۔ ساجد کی فلم ’ہیرو پنتی‘ سے جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف اپنے کیرئیر کی شروعات کریں گے۔
ساجد نے اپنی فلم کی تاریخ آگے بڑھا دی ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ 16مئی کو ان کی فلم ریلیز ہو اور ووٹوں کی گنتی کے شور میں گم ہوجائے۔ ساجد کا کہنا ہے کہ ’ہیرو پنتی‘ اب 23 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔
گلوکار اور اداکار ہمیش ریشیما نے اپنی پروڈیوس کردہ فلم کی ریلیز ڈیٹ بھی بدل دی ہے۔ باکس آفس پر اچھے بزنس کی آس میں ہمیش اب اپنی فلم ’دی ایکسپوز‘ کو 16 مئی کو نہیں بلکہ کسی اور تاریخ کو ریلیز کریں گے۔
بھارتی ٹی وی ’سی این این آئی بی این‘ نے ٹریڈ تجزیہ کار کومل ناتھا کے حوالے سے بتایا، ”الیکشن کے دنوں میں پبلک سینما نہیں آتی۔ چھوٹی فلموں کے پاس کوئی چوائس نہیں۔ اگر کوئی بڑی فلم اپنی ریلیز کی تاریخ میں ردوبدل کرے تو یہی ان کے لئے خوشی کی بات ہوتی ہے۔“
بڑے بینرز پراعتماد ہیں کہ الیکشن کی ہنگامہ خیزی کے باوجود ان کی فلم ’چلے ہی چلے۔‘
یہی وجہ ہے کہ ’ٹو اسٹیٹیٹس‘، ’میں تیرا ہیرو‘، ’دعوت عشق‘ اور دیگر بہت سی دوسری فلمیں الیکشن کے دوران ہی ریلیز کی جائیں گی۔
دوسری جانب امیتابھ بچن کی 'بھوت ناتھ ریٹرنز'، کنگنا رانوٹ کی 'ریوالوررانی'، سبھاش گھئی کی 'کانچی' اور فیروز عباس کی 'دیکھ تماشا دیکھ' ایسی فلمیں ہیں جن سے جڑے لوگوں کو امید ہے کہ اپنے سیاسی اور سماجی موضوعات کی وجہ سے الیکشن کے موسم میں بھی یہ فلمیں خوب ’رش‘ لیں گی۔