سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں عید کا چاند نظر آ گیا

سعودی عرب، اردن، عمان ، متحدہ عرب امارات اور کویت سمیت کئی خلیجی ریاستوں میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے لہذا جمعرات 8 اگست کو عید الفطر منائی جائے گی۔ چاند نظر آنے کا باقاعدہ سرکاری اعلان سعودی عدالتی کونسل کی جانب سے کیا گیا۔
سعودی عرب، اردن اور عمان سمیت کئی خلیجی ریاستوں میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے لہذا جمعرات 8 اگست کو عید الفطر منائی جائے گی۔ چاند نظر آنے کا باقاعدہ سرکاری اعلان سعودی عدالتی کونسل کی جانب سے کیا گیا۔
مشرق وسطیٰ کے علاوہ جاپان میں بھی جمعرات کو شوال کا چاند نظر آگیا اور وہاں بھی جمعرات کو ہی عید الفطر منائی جائے گی۔

مسقط سے چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات ہیں لہذا وہاں جمعرات کو 30واں روزہ ہوگا۔
عرب میڈیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر سعودی عرب اور قطر میں 12دن کی تعطیلات ہوں گی۔ تمام سرکاری ادارے 18 اگست تک بند رہیں گے جبکہ نجی شعبے میں چار دن کام بند رہے گا۔
ان دونوں ممالک کے مقابلے میں بحرین اور کویت میں پانچ، پانچ روز جبکہ عمان اور متحدہ عرب امارات میں چار، چار دن کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کا اجلاس جمعرات کی شب کراچی میں جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد ہوگا۔
پانچوں ہلال کمیٹیاں جدید آلات کی مدد سے چاند دیکھیں گی جبکہ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شرعی شہادتوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد چاند نظر یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔