مصر کے صدر محمد مرسی نے ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جن کا آغاز 27 اپریل سے ہوگا۔
واشنگٹن —

ایک صدارتی حکم نامے کے مطابق انتخابات کا انعقاد چار حصوں میں کیا جائے گا جس میں امکان ہے کہ اصل مقابلہ صدر مرسی کی اسلام پسند جماعت 'اخوان المسلمون' اور سیکولر جماعتوں کے درمیان ہوگا۔
ملک بھر میں چار مرحلوں میں ہونے والی ووٹنگ کا اختتام جون کے اواخر میں ہوگا جس کے بعد نومنتخب پارلیمان کے پہلا اجلاس کے لیے 6 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
گزشتہ سال دسمبر میں منظور کیے جانے والے نئے آئین کے تحت مصر میں یہ پہلے پارلیمانی انتخابات ہوں گے۔
مصر کی اسلام پسند جماعتیں ایک عوامی ریفرنڈم کے ذریعے منظور کیے جانے والے اس نئے آئین کی حمایت کر رہی ہیں۔ تاہم حزبِ اختلاف کی سیکولر جماعتوں کو اعتراض ہے کہ نئے آئین میں جمہوری آزادیوں کا تحفظ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ملک کی فوجی اشرافیہ کو حاصل لامحدود اختیارات کو لگام ڈالی گئی ہے۔
مصر میں اس آئین کی منظوری کے بعد سے پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جنہوں نے حکومت مخالف تحریک کا رنگ اختیار کرلیا ہے۔