مصر میں حکام نے اسلام اور صدرمحمد مرسی کے بارے میں توہین آمیز کلمات کہنے کے الزام میں ایک معروف مزاحیہ فن کار کی گرفتار ی کا حکم دیا ہے۔
واشنگٹن —

ہفتے کو جاری کیے جانے والے وارنٹ گرفتاری بسام یوسف کے خلاف پہلے سے جاری قانونی کاروائیوں کے سلسلے کی نئی کڑی ہیں جو اپنے ہفتہ وار ٹی وی پروگرام میں عوامی شخصیات اور ذرائع ابلاغ کو مذاق اور پھبتیوں کو نشانہ بنانے کے باعث مشہور ہیں۔
وارنٹ گرفتاری کے اجرا کی خبر نشر ہونے کےبعد بسام نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ اتوار کو پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر میں پیش ہوں گے۔
انہوں اپنے پیغام میں طنزیہ انداز میں حکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انہیں لینے کے لیے پولیس کی گاڑی بھجوادیں تاکہ انہیں ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنے کی زحمت نہ اٹھانی پڑے۔
مصر میں حزبِ اختلاف کے گروپ حکومت پر الزام عائد کرتے ہیں کہ اس نے اپنے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے باعث ملک میں آزادی اظہار دائو پر لگ گئی ہے۔
لیکن مصر کی اسلام پسند حکومت اس الزام کی تردید کرتی ہے۔