مصر کے سابق وزیر کو سات سال قید کی سزا

مصر کے سابق وزیر کو سات سال قید کی سزا

مصر کی ایک عدالت نے سابق وزیراطلاعات انس الفقی کو بدعنوانی اور قومی دولت خورد برد کرنے کے الزام میں سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔

دارالحکومت قاہرہ کی اس عدالت نے بدھ کے روز سرکاری ٹی وی کے سابق سربراہ اسامہ الشیخ کو بھی ایسے ہی الزامات میں پانچ سال قید کی سزا سنائی۔

مصر کی عدالتیں پہلے ہی سابق صدر حسنی مبارک کے متعدد ساتھیوں کو سزا دے چکی ہیں۔

مسٹر مبارک پر بھی بدعنوانی، اختیارات کے غلط استعمال اور اپنے مخالف مظاہرین کو ہلاک کرنے کے احکامات جیسے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جارہا ہے۔ انھوں نے ان الزامات کی صحت سے انکار کیا ہے۔