حسنی مبارک کے وکیل کی جانب سے یہ اپیل اس بنیاد پر دائر کی گئی ہے کہ چوراسی سالہ مبارک گذشتہ دو برس سے قید میں ہیں اور ان پر تاحال کوئی جرم ثابت نہیں ہوا ہے۔
واشنگٹن —
مصر میں اپیلوں کی سماعت کرنے والی عدالت سابق صدر حسنی مبارک کی جانب سے عارضی رہائی کی اپیل پر غور کر رہی ہے۔ سابق صدر حسنی مبارک 2011ء سے قید میں ہیں اور ان پر کرپشن کے ساتھ ساتھ دیگر کئی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
حسنی مبارک کے وکیل کی جانب سے یہ اپیل اس بنیاد پر دائر کی گئی ہے کہ چوراسی سالہ مبارک گذشتہ دو برس سے قید میں ہیں اور ان پر تاحال کوئی جرم ثابت نہیں ہوا ہے۔ حسنی مبارک کے وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ مدت عارضی حراست کی سب سے زیادہ معیاد سے بھی زیادہ ہے۔
سابق صدر حسنی مبارک کو گذشتہ برس عمر قید کی سزا ہوئی تھی لیکن بعد میں ایک اور عدالت نے یہ فیصلہ بدل دیا تھا۔