مشرقی عورت مرد سے زیادہ مضبوط ہے۔ رانی مکھر جی

Revelers wear 2013-style glasses as they celebrate the new year in Beijing on December 31, 2012.

بھارتی فلموں کی 'رانی .... مکھرجی نے اپنی بیشتر فلموں میں ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو اعصابی طور پر بہت مضبوط ہوتی ہے۔ 'راجہ کی آئے گی برات' سے لیکر 'نوون کلڈ جیسیکا' تک انہوں نے ایسی ہی لڑکی کے کردار ادا کئے ہیں جو عموماًنئی نسل کو متاثر کرتے ہیں۔ آج خواتین کا عالمی دن ہے اور رانی مکھرجی اس حوالے سے عورتوں کا کیا پیغام دے رہی ہیں، ملاحظہ کیجئے۔

"خواتین کی اصل ترقی اسی وقت ممکن ہے جب لوگوں کا خواتین سے متعلق نظریہ بدلے گا۔ اگرچہ آج کی خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں لیکن ان پر تشدد، ان کا قتل، عصمت دری اور کم جہیز لانے پر انہیں جلادینے کے واقعات اب بھی کم نہیں ہوئے ہیں۔ ان جرائم کے خلاف قوانین بھی موجود ہیں لیکن مجرم ان قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وہ سب کچھ کر گزرتے ہیں جو شاید ایک انسان کو 'شوبھا' ہی نہیں دیتے۔ جس وقت لوگوں کے دلوں میں خواتین کے لئے ہمدردی اور احترام ہوگا اس وقت ہی خواتین درست معنوں میں آگے بڑھیں گی"۔

رانی شادی کو کتنا ضروری سمجھتی ہیں؟

"شادی بہت ہی ضروری ہے ۔ دراصل کوئی بھی عورت ماں بنے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی۔ یہ بیسک لائف سائیکل ہے۔ جو لڑکیاں شادی نہیں کرتیں انہیں کسی نہ کسی موڑ پر پچھتانا ضرور پڑتا ہے چاہے وہ دل سے شادی نہ کرنے کی غلطی کوتسلیم کریں یا نہ کریں۔ معاشرے میں، مذہب میں جو عزت ماں کی ہے وہ کسی اور کی نہیں۔ دنیا کا ہر مذہب عورت کے جس روپ کو سب سے زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے وہ ماں کا روپ ہے "۔

"کیا زندگی میں کبھی لڑکی ہونے پر افسوس ہوا ہے؟"

نہیں!! جب میں پیدا ہوئی تھی تب بھی میرے والدین ایک بیٹی کی خواہش رکھتے تھے۔ میں اپنے گھر میں ایک بیٹے کی طرح ہی پلی بڑھی ہوں۔ مجھے فخر ہے کہ میں لڑکی ہوں۔

آج کی گھریلو عورت کو آپ مرد کے مقابلے میں کتنا طاقتور سمجھتی ہیں؟

"میرے گھر میں میری ماں کی چلتی ہے ۔ میرے بھائی کے آگے اس کی وائف کی۔ لہذا میں تو یہی کہوں گی کہ گھریلو عورت بہت طاقتور ہوتی ہے۔ پھر ہم بنگالیوں میں تو ویسے بھی شوہر بیوی کے آگے ہاتھ باندھے کھڑا رہتا ہے۔ میرے گھر میں بھی میری ہی چلے گی۔ پھراصل پاور تو عورت کے پاس ہی ہوئی نا"۔

آپ پر فلاپ اداکارہ ہونے کی مہر لگی جس کی وجہ سے آپ فلمی پردے سے کچھ عرصے کے لئے دور بھی ہوگئیں۔ زندگی میں آنے والے اس برے دور سے آپ نے کیا سیکھا؟

"جب آپ زندگی کے برے فیز سے گزرتے ہیں تو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ ہر انسان کی سچائی ہمیں میگنی فائنگ گلاس کے ذریعے دیکھنے کو ملتی ہے۔ برے دور سے میں نے ایک بات یہ سیکھی کہ چیزوں کا سامنا کرنے کے لئے خواتین کا جسمانی اور دماغی طور پر صحت مند رہنا بہت ضروری ہے کیوں کہ پھر جب دوبارہ کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے تو لوگوں کا نظریہ دوبارہ تبدیل ہوتا دکھائی دیتا ہے"۔