الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دہری شہریت رکھنے سے آئین کے آرٹیکل 63 ون ۔سی کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ فہرست اپنی آفیشیل ویب سائٹ پر جاری کی ہے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دہری شہریت رکھنے پر نااہل قرار دیئے جانے والے سابق اراکین اسمبلی کی فہرست جاری کردی ہے۔ فہرست میں قومی اسمبلی سے تعلق رکھنے والے پانچ، سندھ اسمبلی سے تعلق رکھنے والے دو اور پنجاب اسمبلی کے پانچ ارکان شامل ہیں۔ اس طرح، ان ارکان کی مجموعی تعداد 12 بنتی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دہری شہریت رکھنے سے آئین کے آرٹیکل 63 ون ۔سی کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ فہرست اپنی آفیشیل ویب سائٹ پر جاری کی ہے۔
قومی اسمبلی کے نااہل سابق اراکین میں چوہدری زاہد اقبال کا تعلق این اے 63 ساہیوال ، جمیل ملک این اے 107 گجرات اور فرحت محمد خان کا تعلق این اے 245 کراچی سے ہے جبکہ امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کی بیگم فرح ناز اصفہانی اور پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کی شہناز شیخ خواتین کی مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کی ممبرز تھیں۔
پنجاب اسمبلی کے جن پانچ ارکان کو دہری شہریت رکھنے پر نااہل قرار دیا گیا ہے ان میں محمد اخلاق کا تعلق پی پی 122 سیالکوٹ، ڈاکٹر محمد اشرف چوہان پی پی 92 گجرانوالہ سے، جبکہ چوہدری ندیم خادم کاتعلق پی پی 26 جہلم سے ہے۔
اس کے علاوہ خواتین کی مخصوص نشست پر پنجاب اسمبلی کی ممبر مس آمنہ بٹر اور اقلیتوں کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والے رانا آصف محمود کو دہری شہریت پر نا اہل قرار دیا گیا۔
سندھ اسمبلی کے نا اہل قرار پانے والوں میں ڈاکٹر احمد علی شاہ کا تعلق پی ایس 21 نو شہرو فیروز سے ہے، جبکہ نادیہ گبول خواتین کی مخصوص نشست پر سندھ اسمبلی کی ممبر بنی تھیں۔
الیکشن کمیشن نے دہری شہریت کے حلف نامے جمع نہ کرانے والوں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔حلف نامے جمع نہ کرانے والوں میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین، ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی، دانیال عزیز، سید طیب حسین، ندیم احسان، فوزیہ اعجاز، سبین رضوی، اریش کمار، عارف عزیز شیخ، جمیل احمد ملک اورفوزیہ اصغر شامل ہیں۔