شمالی وزیرستان میں میزائل حملہ، پانچ ہلاک

شمالی وزیرستان میں میزائل حملہ، پانچ ہلاک

قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جمعرات کی صبح مبینہ امریکی میزائل حملے میں کم از کم پانچ مشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی انٹیلی جنس حکام کے مطابق جمعرات کی صبح بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے ڈرون سے داغے گئے میزائلوں کا ہدف دتہ خیل کے ایک دیہات میں شدت پسندوں کے زیر استعمال ایک مکان تھا۔ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی وزیرستان میں ڈرون طیارے سے کیا گیا یہ تیسر احملہ ہے۔ اس سے قبل بدھ کو اسی قبائلی علاقے میں دو مختلف علاقوں میں میزائل حملوں میں کم از کم چھ مشتبہ جنگجو ہلاک ہو گئے تھے اور مجموعی طور پر ان تینوں حملوں میں گیارہ شدت پسند مارے گئے ہیں۔