سکیورٹی سےمتعلق پاکستانی عہدے داروں نے بتایا ہے کہ ملک کے شمال مغربی قبائلی علاقے میں ہونے والے ایک امریکی میزائل حملے میں کم از کم پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
عہدے داروں کا کہنا ہے کہ بدھ کوڈرون طیارے سے شمالی وزیرستان کے مرکزی قصبے میران شاہ کے قریب واقع ایک گھر اور ایک گاڑی پر میزائل داغے گئے۔
قبائلی علاقے میں بغیر پائلٹ کے طیاروں سے داغے جانے والے میزائل حملوں میں تیزی آئی ہے اور صرف ستمبر کے مہینے میں 21حملے ہوئے ہیں۔ اِنھیں اپنے اقتدارِ اعلیٰ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پاکستان نے ڈرون حملوں پر احتجاج کیا ہے۔ امریکہ سرکاری طور پراِن حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔
عہدے داروں نے بتایا ہے کہ پاکستان کے شمال مغرب کے دیگر مقامات پرمشتبہ عسکریت پسندوں نے مہمند قبائلی ایجنسی میں طالبان مخالف تین عمائدین کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر ہلاک کاز ہے۔