امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری نے 38 کروڑ اضافی امداد کا اعلان کیا جس سے اس ملک میں جاری بحران کے آغاز سے اب تک دی جانے والی امریکی امداد 1.7 ارب ہو جائے گی۔
شام میں جاری خانہ جنگی سے ہونے والے نقصانات اور لوگوں کو درپیش مشکلات کے معاملے پر بین الاقوامی برادری کے نمائندے بدھ کو کویت میں جمع ہوئے جہاں انھوں نے امداد کے لیے بڑی رقوم دینے کے وعدے کیے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ 90 لاکھ شامی باشندوں، جن میں نصف تعداد، بچوں کی ہے، کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے۔
’’فوجی حملوں میں اسکولوں، صحت کے مراکز اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
شام میں ایک زمانے میں صحت عامہ کا ایک مضبوط ڈھانچہ ہوا کرتا تھا۔ اب پانچ میں سے دو اسپتال بالکل بند پڑے ہیں۔‘‘
کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے کانفرنس کا افتتاح کیا اور اس موقع پر 50 کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا۔
امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری نے 38 کروڑ اضافی امداد کا اعلان کیا جس سے اس ملک میں جاری بحران کے آغاز سے اب تک دی جانے والی امریکی امداد 1.7 ارب ہو جائے گی۔
شام میں مارچ 2011ء سے شروع ہونے والی لڑائی میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر اندرون ملک یا پڑوسی ممالک میں منتقل ہو چکے ہیں۔