گھریلو تشدد کی روک تھام کیلئے بل کے مطابق گھریلو تشدد میں ملوث افراد کو ایک ماہ سے لے کر دو سال کی سزا تجویز کی گئی ہے۔
کراچی —
سندھ اسمبلی میں جمعہ کو خواتین پر گھریلو تشدد کے خلاف بل 2013 اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔
گھریلو تشدد کی روک تھام کیلئے بل کے مطابق گھریلو تشدد میں ملوث افراد کو ایک ماہ سے لے کر دو سال کی سزا تجویز کی گئی ہے جبکہ ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا۔
یہ بل اس دن پاس کیا گیا جب پاکستان سمیت پوری دنیا میں یوم خواتین منایاجارہا ہے۔
سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے گھریلو تشدد بل برائے 2013 کے پاس پونے پر وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا ’’سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کیلئے ایک تحفہ ہے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اس بل کا منظور ہونا بہت خوشی کی بات ہے۔ گھریلو تشدد کے خاتمے کا بل کافی عرصے سے زیر التوا تھا جسے آج منظور کرلیا گیا ہے۔‘‘