ملزمان کے وکیلوں نے کہا ہے کہ اُن کے موکل اقبال جرم نہیں کریں گے۔ اُنھوں نےالزام لگایا کہ ملزموں سے اعتراف جرم کے حصول کے لیے، دباؤ کے حربے استعمال کیے جارہے ہیں
تئیس سالہ طالبہ کے ساتھ بہیمانہ اجتماعی زیادتی اور قتل کیس کی سماعت، جس میں پانچ افراد ملوث بتائے جاتے ہیں، نئی دہلی کی خواتین کے خلاف جرائم کی فوری سماعت کرنے والی عدالت میں شروع ہوئی۔
پیر کے روز مقدمے کے آغاز میں ایک گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی، ایسے میں جب وکلائے صفائی نے دلیل پیش کی کہ کارروائی کو میڈیا اور عام لوگوں کے لیے کھول دیا جائے۔ تاہم، جج نے اس تجویز کو مسترد کردیا۔
مقدمے میں جمعرات سے دلائل پیش ہوں گے۔
ملزموں کے پانچ میں سے دو وکلاٴ نے کہا کہ اُن کے موکل اقبال جرم نہیں کریں گے۔
اُنھوں نے دعویٰ کیا کہ ملزموں سے اعتراف جرم کے حصول کے لیے، اُن کے بقول، دباؤ کے حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔