پھیپھڑوں کے کینسر کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ’پروٹین‘ دریافت

ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر کے 10 میں سے 9 مریض اس وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں کہ ان کے جسم میں کینسر کے خلیے خون کے بہاؤ میں شامل ہونے کے باعث مزید ’ٹیومرز‘ بنانے کا سبب بنتے ہیں، جِن کا علاج نسبتاً زیادہ مشکل ہوتا ہے

برطانیہ میں تحقیق دانوں نے ایک ایسا پروٹین دریافت کیا ہے جو ویسے تو کینسر کے مختلف اقسام میں مددگار ثابت ہوتا ہے، مگر پھیپھڑوں کے کینسر کے پھیلاؤ کا سبب ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اِس دریافت کے بعد، ایسی تھراپی تک رسائی ممکن ہو سکے گی جو کینسر سے ہونے والی اموات میں کمی لے کر آئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر کے 10 میں سے 9 مریض اس وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں کہ ان کے جسم میں کینسر کے خلیے خون کے بہاؤ میں شامل ہونے کے باعث مزید ٹیومرز بنانے کا سبب بنتے ہیں، جن کا علاج نسبتاً زیادہ مشکل ہوتا ہے۔

اس عمل کے لیے انگریزی میں metastasis کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

اسی لیے، سانئسدانوں کا کہنا ہے کہ کینسر کے مرض اور metastasis کی روک تھام کے لیے طریقہ ِعلاج کی دریافت سے کینسر کے مریضوں کی شرح ِاموات میں کمی لانا ممکن ہو سکے گا۔

برطانیہ میں تحقیق سے متعلق ادارے یو کے مانچسٹر انسٹی ٹیوٹ نے ایک پروٹین TIAM1 دریافت کیا ہے جو کینسر کے مریض کے جسم میں خلیوں کی آزادانہ نقل و حمل کو روکتا ہے مگر یہ پروٹین پھیپھڑوں کے کینسر میں کام نہیں کرتا۔ یہ پروٹین پھیپھڑوں کے کینسر کے مریضوں کی اموات کا بڑا سبب ہے۔

جب پروٹین TIAM1 پھیپھڑوں کے کینسر کے مریض میں کو کمزور بناتا ہے تو پھیپھڑوں کے کینسر کے مریض میں خلیوں کی توڑ پھوڑ کا عمل زیادہ تیزی سے ہوتا ہے اور خلیے زیادہ آسانی سے خون میں شامل ہوجاتے ہیں‘۔

ماہرین کہتے ہیں کہ کینسر کے پھیلاؤ کے باعث دماغ اور جگر متاثر ہوتے ہیں جس سے باقی اعضاء بھی متاثر ہوتے ہیں اور موت واقع ہو جاتی ہے۔

ماہرین اب اس جستجو میں ہیں کہ پروٹین TIAM1 کی استعداد کو زیادہ بہتر بنایا جا سکے تاکہ کینسر سے متعلق طریقہ ِ علاج میں مدد مل سکے۔ یہ کام ابھی ابتدائی مراحل میں ہے مگر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسا طریقہ ِ علاج دریافت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جس میں یہ پروٹین پھیپھڑوں کے کینسر میں بھی کارآمد بنایا جا سکے اور پھیپھڑوں کے کینسر کو اس پروٹین کی مدد سے روکا جا سکے۔